The Believers men and women, are protectors one of another: they enjoin what is just, and forbid what is evil: they observe regular prayers, practice regular charity, and obey Allah and His Messenger. On them will Allah pour His mercy: for Allah is Exalted in power, Wise. (71) Allah hath promised to Believers men and women Gardens under which rivers flow, to dwell therein, and beautiful mansions in Gardens of everlasting stay. but the greatest bliss in the Good Pleasure of Allah: that is the Supreme Felicity. (72) O Prophet! strive hard against the Unbelievers and the Hypocrites, and be firm against them. Their abode is Hell― an evil refuge indeed. (73) They swear by Allah that they said nothing (evil), but indeed they uttered blasphemy, and they did it after accepting Islam; and they meditated a plot which they were unable to carry out: this revenge of theirs was (their) only return for the bounty with which Allah and His Messenger had enriched them! If they repent, it will be best for them; but if they turn back (to their evil ways), Allah will punish them with a grievous penalty in this life and in the Hereafter: they shall have none on earth to protect or help them. (74) Amongst them are men who made a covenant with Allah, that if He bestowed on them of His bounty they would give (largely) in charity, and be truly amongst those who are righteous. (75) But when He did bestow of His bounty, they became misers and turned back (from their covenant), averse (from its fulfillment). (76) So He hath put as a consequence hypocrisy into their hearts, (to last) till the Day whereon they shall meet Him: because they broke their Covenant with Allah, and because they lied (again and again). (77) Know they not that Allah doth know their secret (thoughts) and their secret counsels, and that Allah knoweth well all things unseen? (78) Those who slander such of the Believers as give themselves freely to (deeds of) charity as well as such as can find nothing to give except the fruits of their labour and throw ridicule on them,― Allah will throw back their ridicule on them: and they shall have a grievous penalty. (79) Whether thou ask for their forgiveness or not, (their sin is unforgivable): if thou ask seventy times for their forgiveness, Allah will not forgive them: because they have rejected Allah and His Messenger; and Allah guideth not those who are perversely rebellious. (80)
*******
اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے(دینی) رفیق ہیں۔نیک باتوں کی تعلیم دیتے ہیں اور بُری باتوں سے منع کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور زکوة دیتے ہیں اور الله اور اس کے رسولﷺ کا کہنا مانتے ہیں ان لوگوں پر ضرور الله تعالیٰ رحم کرے گا بلاشبہہ الله تعالیٰ قادرِ (مطلق) ہے حکمت والا ہے۔ (۷۱)الله تعالیٰ نے مسلمان مَردوں اور مسلمان عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ کررکھا ہے جن کے نیچے سے نہریں چلتی ہونگی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور نفیس مکانوں کا جوکہ ان ہمیشگی کے باغوں میں ہونگے اور (ان سب نعمتوں کے ساتھ) الله تعالیٰ کی رضامندی سب (نعمتوں)سے بڑی چیز ہے۔(یہ جزائے مذکور) بڑی کامیابی ہے۔ (۷۲) اے نبیﷺ کفار (سے بالسّنان)اور منافقین سے (باللسّان) جہاد کیجئیے اور ان پر سختی کیجئیے (دنیا میں تو یہ اس کے مستحق ہیں) اور (آخرت میں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔اور وہ بُری جگہ ہے۔ (۷۳) وہ لوگ قسمیں کھاجاتے ہیں کہ ہم نے (فلانی بات) نہیں کہی حالانکہ یقیناً انہوں نے کفر کی بات کہی تھی اور (وہ بات کہہ کر) اپنے اسلام (ظاہری) کے بعد (ظاہر میں بھی) کافر ہوگئے اور انہوں نے ایسی بات کا ارادہ کیا تھا جو ان کے ہاتھ نہ لگی اور یہ کہ انہوں نے صرف اس بات کا بدلہ دیا ہے کہ ان کو الله نے اور اس کے رسولﷺ نے رزقِ خداوندی سے مالدار کردیا۔سو اگر(اس کے بعد بھی) توبہ کریں تو ان کے لیے (دونوں جہان میں) بہتر ہوگا۔اور اگر روگردانی کی تو الله تعالی ٰان کو دنیا اور آخرت میں دردناک سزا دے گا۔اور ان کادنیا میں نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار۔ (۷۴) اور ان (منافقین) میں بعض آدمی ایسے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے عہد کرتے ہیں کہ اگر الله تعالیٰ ہم کو اپنے فضل سے (بہت سامال) عطا فرمادے تو ہم خوب خیٰرات کریں اور ہم (اُس کے ذریعہ سے) خوب نیک نیک کام کیا کریں۔ (۷۵) سو جب الله تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل سے(بہت سا مال) دے دیا تووہ اس میں بخل کرنے لگے (کہ زکوة نہ دی) اور (اطاعت سے)روگردانی کرنے لگے۔ (۷۶) اور وہ تو روگردانی کے (پہلے ہی سے) عادی ہیں سو الله تعالیٰ نے ان کی سزا میں ان کے دلوں میں نفاق (قائم)کردیا جو اس (خدا) کے پاس جانے کے دن تک رہے گا اس سبب سے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے اپنے وعدہ میں خلاف کیااور اس سبب سے کہ وہ (اس وعدہ میں شروع ہی سے)جھوٹ بولتے تھے۔ (۷۷) کیا ان کو خبر نہیں کہ الله تعالیٰ کو ان کے دل کا راز اور ان کی سرگوشی سب معلوم ہے اور یہ کہ الله تعالیٰ تمام غیب کی باتوں کو خوب جانتے ہیں۔ (۷۸) یہ (منافقین) ایسے ہیں کہ نفل صدقہ دینے والے مسلمان پر صدقات کے بارے میں طعن کرتے ہیں اور (خصوص) ان لوگوں پر (اور زیادہ) جن کو بجز محنت و مزدوری کے اور کچھ میسر نہیں ہوتا یعنی ان سے تمسخر کرتے ہیں۔الله تعالیٰ ان کو اس تمسخر کا (تو خاص) بدلہ دے گا اور (مطلق طعن کا یہ بدلہ ملے ہی گا کہ) ان کے لیے دردناک (آخرت میں) سزا ہوگی ۔ (۷۹) آپ خواہ ان (منافقین) کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں۔ اگر آپ ان کے لیے ستر بار بھی استغفار کرینگے تب بھی الله تعالیٰ ان کو نہ بخشے گا یہ اِس وجہ سے ہے کہ انہوں نے الله اور رسولﷺ سے کفر کیا۔اور الله تعالیٰ ایسے سرکش لوگوں کو ہدایت نہیں کیا کرتا۔ (۸۰)
Saturday, September 25, 2010
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment